تازہ تر ین

پاکستانیوں کے لیے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، سعودی سفیر

پاکستان میں سعودی  عرب کے سفیر  نواف  بن سعید المالکی   نے کہا  ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سعودی سفیر نواف  بن سعید المالکی  نے  کہا ہے کہ  پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس نہیں بھیجا جا رہا صرف ان لوگوں کو واپس بھیجا جاتا ہے جن کے پاس دستاویزات نہیں ہیں ۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب میں  قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ملک بدر نہیں کیا جاتا پاکستانیوں کے لیے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب سے غیر قانونی طور مقیم 1500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain