تازہ تر ین

سیکولر بھارت کا سیاہ چہرہ قطب مینار سے ملحقہ مسجد یاقوت الاسلام گراکر مندر بنانے کی تیاریاں

نئی دہلی: بھارت میں برسر اقتدار انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کے دور حکومت میں مسلمانوں کی ایک اور تاریخی اہمیت کی حامل مسجد کو شہید کر کے مندر تعمیر کرنے کی سازش شروع کردی گئی ہے۔

انتہا پسند ہندوؤں کی جماعت بی جے پی نے اس سے قبل مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کو شہید کیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے 28 سال کے بعد سنائے جانے والے فیصلے میں تمام 32 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب جنونی ہندوؤں نے دہلی کے قطب مینار کی مسجد قوت الاسلام کے خلاف عدالت سے رجوع کرکے وہاں مندر تعمیر کرنے اور پوجا کرنے کا حق مانگا ہے۔

جنونی ہندوؤں کی جانب سے دہلی کی ساکیت کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد قوت الاسلام دراصل 27 مندروں کو توڑ کر تعمیر کی گئی تھی۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اب مسجد قوت الاسلام کی جگہ دوبارہ مندر تعمیر کرنے اور 27 دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرنے کا حق دیا جائے۔ مسجد قوت الاسلام تاریخی قطب مینار کے احاطے میں واقع ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسجد قوت الاسلام کو 27 ہندو اور جین مندروں کو منہدم کرنے کے بعد تعمیر کیا گیا تھا جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وکیل ہری شنکر جین کی جانب سے دائر درخواست پر دہلی کی ساکیت عدالت نے منگل کے تقریباً ایک گھنٹے کی سماعت کی اور اس کے بعد کہا کہ اس ضمن میں مطالعے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 24 دسمبر کو مقرر کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain