تازہ تر ین

مودی سرکار کا زرعی قوانین واپس لینے سے انکار ، کسانوں سے مذاکرات ناکام

نئی دہلی،ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک)بھارت میں کسان رہنمائوں کے ساتھ وزیرداخلہ امیت شا کے مذاکرات ناکام ہو گئے ، مذاکرات کے لیے بلایاگیا اجلاس بھی منسوخ کر دیاگیا،مودی سرکار نے زرعی قوانین واپس لینے سے انکار کر دیا جبکہ بھارت میں احتجاج پھیلنے لگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کسانوں نے پورے ملک میں کاروبار زندگی معطل کر دیا۔ اپوزیشن جماعتوں سمیت مختلف وکلا بارز، ٹریڈ اور ٹرانسپورٹ یونینز بھی کسانوں کے ساتھ شامل ہو گئے ۔ کئی ریاستوں میں مکمل لاک ڈائون کی سی صورتحال پیدا ہو گئی۔ نوجوت سنگھ سدھو بھی کسانوں کے ہم قدم ہو گئے ، ان کی پڑھی گئی نظم کسانوں کا نعرہ بن گئی۔ مودی سرکار نے دلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال کو بھی نظر بند کردیا تھا جبکہ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھرآزاد کو حراست میں لے لیا گیا۔ادھر کینیڈا نے بھارت کا اعتراض مسترد کر دیا۔دریں اثنا بھارتی پنجاب کے سکھ کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ننکانہ صاحب میں سکھ برادری نے گورودوارہ جنم استھان سے مشعل بردار ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ریلی میں ٹریکٹر سوار سکھ کسانوں، سکھ مردو خواتین اوربچوں کی کثیر تعداد کے علاوہ مسلم ، مسیحی ، سکھ اورہندورہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے بھارت میں مارے جانے والے بے گناہ سکھوں کی یاد میں موم بتیاں اور چراغ پکڑ رکھے تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی حکومت اور نریندر مودی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پاکستان زندہ باد،خالصتان زندہ باد۔ مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگائے ۔مظاہرین نے مودی کی تصاویر کو آگ لگا کر خوب پاؤں تلے روندا،ریلی گورودوارہ تنبو صاحب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی سے قبل گورودوارہ جنم استھان میں خصوصی طور دعائیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain