تازہ تر ین

بلاول بھٹو نے پارٹی ارکان کو اسمبلیوں سے استعفے دینے سے روک دیا

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا پارٹی کی سینئر قیادت طور پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا استعفے دینے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پارٹی اراکین کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے سے روک دیا، جمعرات کو اس حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی اراکین سے جواب طلبی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کس کی ہدایت پر آپ لوگ استعفے دے رہیں؟ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ پارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں طے ہونا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے اراکین کو استعفیٰ دینے سے روک دیا اور میڈیا میں بھی بات کرنے سے گریز کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فوری طور پر استعفیٰ نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا، بلاول زرداری نے سینئر قیادت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جذباتی نہ ہوں اور سی ای سی میٹنگ کے فیصلوں کا انتظار کریں اور اب کوئی بھی رکن استعفی پیش نہ کرے جبکہ کوئی بھی رکن اسمبلی سوشل میڈیا پر استعفی شیئر نہ کرے اور نہ ہی استعفوں پر بات کی جائے، ٹی وی چینلز اور اخباری بیانات میں بھی استعفوں پر کوئی بات نہ کی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کے ساتھ ہیں لیکن استعفے کا فیصلہ پارٹی خود کرے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain