Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19دسمبر تک ملتوی ،مزید گواہان کو پیش کرنیکا حکم

    By Daily Khabrainدسمبر 13, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    دوران سماعت اداکارہ عفت عمر کی طبیعت خراب ہوگئی ،سماعت میں کچھ دیر کے لئے وقفہ کر دیا گیا

    لاہور(ویب ڈیسک ) سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ، دوران سماعت اداکارہ عفت عمر کی طبیعت خراب ہوگئی جس کی وجہ سے سماعت میں کچھ دیر کے لئے وقفہ کر دیا گیا ۔ دوران سماعت میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر کے بیان پر جرح مکمل کی گئی ۔عفت عمر نے کہا کہ گلوکار فرہاد ہمایوں کو نہیں جانتی، میشا شفیع نے فرہاد ہمایوں کا میوزک کا سامان چوری نہیں کیا، میشا شفیع کو جانتی ہوں وہ ایسی نہیں ہے۔ علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا آپ کے علم میں ہے کہ فرہاد ہمایوں نے سول کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف کیس دائر کیا تھا ۔ عفت عمر نے جواب دیا میرے علم میں نہیں ہے اس نے کوئی کیس دائر کیا ہے یا نہیں، میشا شفیع کا ایک بھائی ہے میشا شفیع کے والد کا انتقال ہوچکا ہے، میشا شفیع کی فیملی کو اچھی طرح سے جانتی ہوں، میشا شفیع کے نانا حمید اختر اچھے کالم نگار تھے، میشا شفیع کے نانا حمید اختر فیض احمد فیض کے اچھے دوست تھے۔

    عفت عمر نے مزید کہا کہ میں نے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کے ساتھ 1993 میں پہلا ڈرامہ ننگے پائوں کیا ،ڈرامے میں راحت کاظمی نامی شخص نے مجھے کئی بار گلے سے لگایا یہ بات میں نے مذاق میں پروگرام میں بولی تھی ۔ شفیع کے وکیل نے ایسی باتیں پوچھنے پر مخالف وکیل پر اعتراض اٹھا یا۔ علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق میں جرح کررہا ہوں عدالت مجھے جرح کرنے کا حق دیتی ہے جس پر عدالت نے علی ظفر کے وکیل کو جرح جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔عفت عمر نے کہا کہ مجھے یاد نہیں ایف آئی اے میں علی ظفر نے میری خلاف شکایت بیان کے بعد درج کروائی یا پہلے ۔ایف آئی اے کے مقدمے میں میں عبوری درخواست ضمانت پر ہوں۔دوران سماعت عفت عمر کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس پر عدالت نے عفت کو فوری فوری کرسی اور پانی فراہم کرنے کا حکم دیا اورسماعت کچھ دیر تک ملتوی کر دی۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہویء مزید گواہان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.