تازہ تر ین

امریکہ کے دو محکموں کا کمپیوٹر سسٹم ہیک ،روس پر سائبر حملوں کا الزام

امریکہ کے دو اہم سرکاری محکمے انتہائی طاقتور سائبر حملوں کی زد میں آنے کے بعد حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، محکمہ خزانہ و کامرس کے کمپیوٹر سسٹمز کو غیر ملکی حکومتوں کی پشت پناہی سے ہیک کیا گیا، غیر ملکی نشریاتی ادارے نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کے متعدد سرکاری محکموں بشمول محکمہ خزانہ اور کامرس کے کمپیوٹر سسٹمز کو غیر ملکی حکومتوں کی پشت پناہی سے ہیک کیا گیا، ماہرین کا خیال ہے کہ حملوں کے پیچھے ممکنہ طور پر روس کا ہاتھ ہے، امریکی میڈیا ان حملوں کو گزشتہ کئی برسوں میں امریکی حکومتی نظام پر سب سے زیادہ مہارت سے کیے گئے حملے قرار دے رہا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ اور اور ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کا سائبر کرائم کا شعبہ سسٹم میں اس دراڑ کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں ، امریکہ کی قومی سلامتی سے متعلق اداروں کے عہدیداروں نے ہفتے کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اس ماہر ہیکنگ گروپ کے حملے پر تبادلہ خیال کیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain