تازہ تر ین

نواز شریف کو برطانیہ سے اللہ ہی لاسکتا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کا برطانیہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہے اور انہیں ملک اللہ ہی لاسکتے ہے۔

اسلام آباد میں نادرا کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اسحٰق ڈار کو بھی ملک نہیں لاسکے تھے’۔

شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنز (پی ڈی ایم) کو کورونا کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان کہیں نہیں جارہے، جس نے شرط لگانی ہے لگالے، اِن لوگوں سے تو کبھی نہیں جاسکتا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اپوزیشن کو استعفیٰ دینا ہے تو دے، ان کی نشستوں پر ہی الیکشنز کرادیں گے تاکہ ان کی خواہش پوری ہوجائے’۔

انہوں نے کہا کہ ’12 فروری سے 12 مارچ کے درمیان الیکشن کمیشن الیکشن کا اعلان کرسکتا ہے اور پی ڈی ایم کو بھی سینیٹ انتخابات میں حصہ لیتا دیکھ رہا ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کرگئے تو ایسے قوانین لے کر آئیں گے کہ ان کی چیخیں نکل جائیں گی’۔

قبل ازیں انہوں نے نادرا کے دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنادرا بڑا حساس ادارہ ہے جس میں زبردست کام ہورہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اتوار سے نادرا ہیڈکوارٹر کھلا رہے گا اور اس کے 50 نئے سینٹرز کھلیں گے اور ہر تحصیل میں نادرا کا دفتر کھولا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو پہلا شناختی کارڈ 40 روز کے بجائے اب سے 30 روز میں مفت جاری ہوگا اور اس کے علاوہ ملک بھر میں 6 لاکھ نئے اسلحہ لائسنس جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا پہلا دورہ کیا ہے۔

نادرا ہیڈکوارٹرز آمد پر چئیرمین نادرا عثمان مبین نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain