تازہ تر ین

اسرائیل سے تعلقات پر اماراتی بینکوں کا با ئیکاٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرصارفین  نے دبئی میں ابوظہبی اسلامی بینک (ADIB) کے کیخلاف آن لائن مہم کا آغاز کردیا ہے کیونکہ ابو ظہبی اسلامی بینک نے اسرائیل کے لیمی بینک کے ساتھ تعاون کرلیا ہے جو کہ بلیک لسٹڈ ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  آن لائن صارفین نے اسلامی بینک کے ایک ایسے اسرائیلی بینک کے ساتھ تعلقات رکھنے پر بائیکاٹ کی مہم شروع کی ہے  جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں  غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

صہیونی انٹرپرائزز کا بائیکاٹ کرنے والی مہم کے کارکنان  کا ٹویٹر پر کہنا ہے کہ اے ڈی آئی بی نے لیمی بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو اقوام متحدہ کی غیر قانونی اسرائیلی آباد کاریوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہے ۔

ابو ظہبی اسلامی بینک نے متحدہ عرب امارات ، اسرائیل اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ باہمی تعاون  کو جاری رکھتے ہوئے اسرائیل کا دوسرا بڑا بینک لیمی بینک کے ساتھ تعاون کیا ہے اور دونوں بینکوں کے درمیان مفاہمتی اعلامیے پر  16 دسمبر کودستخط بھی کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ابوظہبی اسلامی بینک متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے تجارتی بینکوں میں سے ایک ہے  جس کا سرمایہ تقریبا 3.63 بلین درہم (988 ملین ڈالر) ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain