متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النیہان نےکہا ہے کہ امارات 15لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، موجودہ سفری بندشیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں۔
ایک بیان میں اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النیہان نےکہا ہے کہ یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات میں گہرائی بھی ہے اور اس میں مزید وسعت کی گنجائش بھی موجود ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ امارات 15 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، موجودہ سفری بندشیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں، ویزوں کے اجراء میں پابندیاں عارضی ہیں۔
شیخ عبداللہ بن زاید النیہان کا کہنا ہے کہ پاکستانی برادری نے امارات کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے۔