وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجودمعیشت کےبارےمیں اچھی خبر ہےکہ یہ کمال انداز میں بہتر ہو رہی ہے‘زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔منگل کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ نومبر کےدوران بھی 447 ملین ڈالر سر پلس رہا۔گزشتہ مالی سال کے1.7 ارب ڈالر کے خسارےکی بجائے کرنٹ اکاؤنٹ اس سال اب تک 1.6 ارب ڈالرسرپلس ہوچکاہے۔ مرکزی بنک کے ذخائر13 ارب ڈالر تک بڑھ چکےہیں جو 3 برس میں سب سےزیادہ ہیں۔





































