مریم نوازنے کہا ہے کہ مخالف ہونے کےباوجودآج بھی ہم پی ڈی ایم کی شکل میں اکھٹےہیں،شہید بی بی کی موت کازخم ہمارےدل پربھی لگا،آج بھی بی بی شہید کو چاہنےوالےلاکھوں کی تعداد میں ہیں۔انھوں نےکہا کہ اپنےوالد کےنظریےکی خاطرمیں جان بھی قربان کرسکتی ہوں،نظریہ کو پھانسی نہیں لگ سکتی،نظریے کوجلاوطنی نہیں ہوسکتی۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈلوانےکاخواب پورا نہیں ہوگا۔
اتوارکوگڑھی خدابخش میں بےنظیربھٹوشہید کی 13ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میری ماں اس وقت اللہ کوپیاری ہوگئی جب میں جیل میں تھی، اپنےوالد کےنظریےکی خاطرمیں جان بھی قربان کرسکتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ سیاست دانوں سے ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں،اس کافائدہ اٹھایاگیا، سیاسی کوڑا اکھٹا کرکے پی ٹی آئی بنائی گئی، پی ٹی آئی دھرنوں اورسازشوں کیلئےاستعمال کیاگیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم اعتراف کررہاہےکہ میں نااہل اورنالائق ہوں اور چیخ چیخ کرکہہ رہے ہیں کہ مجھے کچھ نہیں آتا۔
مریم نواز نے بتایا کہ جب بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تو سب سے پہلے نوازشریف اسپتال پہنچے اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو گلے لگایا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بے نظیر کی شہادت پر نوازشریف کے گھر سوگ کا عالم تھا اور ایسا معلوم ہورہا تھا کہ اپنا کوئی رخصت ہوگیا ہو۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کو جو لائیں ہیں انھیں پیچھے ہٹنا ہوگا، عمران خان آج پی ڈی ایم سےاین آراومانگ رہاہے، این آراوکی بھیک مانگنے کیلئے جیل کےدروازےکھل جاتےہیں،مہنگائی کوگھربھیجنےکیلئےعمران خان کوگھربھیجناہوگا۔
لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یادرکھنا کہ نظریے کوئی بھی کبھی پھانسی نہیں لگ سکتی،عمران خان نےبھارت جا کرپاک فوج کےخلاف بات کی تھی اور اب کرپشن بچانے کیلئےکہتے ہیں کہ فوج میرےپیچھےکھڑی ہے۔