تازہ تر ین

جاپان نے کورونا ٹیسٹ کرنے والے روبوٹ تیار کر لیے

جاپان کے وزیر صحت نے ایسے روبوٹس کے پہلے نمونوں کا معائنہ کیا جو ایک مصنوعی بازو کے ذریعے مریض کی ناک کے اندر سے کورونا ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرے گا اور 80 منٹ کے اندر نتیجہ دے دے گا۔یہ روبوٹ کاواساکی ہیوی انڈسٹریز نے بنایا ہے اور جاپان رواں برس اولمپکس سے پہلے کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ کرونا ٹسیٹوں میں تیزی لانا چاہتا ہے۔یہ روبوٹ سسٹم شپنگ کنٹینرز کے ذریعے ٹرکوں پر لاد کر کھیل کے میدانوں، پارکوں اور دوسرے ایسے مقامات پر پہنچائے جا سکتے ہیں جہاں بڑے اجتماعات متوقع ہوں اور کم وقت میں بڑی تعداد میں کورونا ٹیسٹ کرنے ہوں۔وزیر صحت نوریہیشا تامورا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں ردعمل دیکھنا چاہئے۔ ہمیں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے روبوٹس طبی عملے کے دیگر امور اور ٹیسٹوں کے معیار کو بہتر بنانے میں کام آئیں گے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain