تازہ تر ین

نواز شریف کا معمر والدین کے قانون کے تحت برطانیہ میں قیام کا فیصلہ

لندن(خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) نوازشریف کے برطانیہ میں قیام سے متعلق چینل۵ کی2جنوری کو بریک کی گئی نیوز اور روزنامہ کی 3 جنوری 2021 کی اشاعت ہوئی نیوز ہمیشہ کی طرح سوفیصد درست ثابت ہوئی۔ جس میں بتایاگیا تھا کہ نواز شریف برطانوی حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے معمر والدین سے متعلق امیگریشن قوانین کی مدد لیں گے۔ یہ سٹوری برطانیہ میں روزنامہ خبریں نے بریک کی تھی۔ ذرائع نے روزنامہ خبریں اور چینل۵ کو بتایا ہے کہ 2 جنوری کی آپ کی بریک کی گئی خبری سوفیصد درست ہے اب نوازشریف نے معمروالدین کے برطانوی قانون کے تحت ہی برطانیہ میں قیام کا فیصلہ فائنل کرلیاہے۔ لیگل دستاویزات مکمل کرلی گئی ہیں اور ان کو کسی وقت بھی آن لائن جمع کرادیا جائیگا۔ معمروالدین قانون کے تحت کوئی بھی برطانوی نیشنل اپنے 66 سال یا اس سے زائد عمر کے والدین کو غیر معینہ مدت تک اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔ نوازشریف 71برس کے ہیں اور ان بیٹا حسن نواز برطانوی نیشنل ہے۔ لہذا نئے برطانوی امیگریشن قانون کے تحت حسن نواز نے اپنے معمر والد نوازشریف کو اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس آپشن کے بعدوہ سیاسی پناہ نہیں لیں گے۔ اور نہ ہی مڈل ایسٹ یا کسی اور ملک جائینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain