تازہ تر ین

ٹروتھ وکمیشن بنایا جائے بڑے لوگ اس میں پیش ہوکر اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں، جوالزامات سیاستدانوں پر لگائے جاتے ہیں اسی پیمانے پر ججوں ، جرنیلوں، بیوروکریٹس، نیب کو تولنا چاہیے،شاہد خاقان عباسی کی چینل۵ کے پروگرام ”ضیاءشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو

لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) چینل۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاءشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک ہے۔ اے پی سی میں فیصلہ کیا گیا کہ نومبر دسمیر میں جلسے ہوںگے۔ جنوری میں احتجاج اور ریلیاں نکالی جائینگی اور فروری میں لانگ مارچ ہوگا۔ پی ڈی ایم نے تاریخی جلسے اور ریلیاں نکالیں ہیں۔ پی ڈی ایم نے مشاورت سے فیصلہ کیا کہ ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ حصہ نہ لینے سے نقصان زیادہ ہوگا۔ ضمی الیکشن بھی ہم نے حصہ لیا لانگ مارچ کی تاریخ دیدی ہے۔ شیڈول کے مطابق چل رہے ہیں۔ ضمنی انتخابات کے نتائج بھی حقیقی صورتحال کو پیش کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم پاکستان کی سیاست کو درست کرنے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے آئی ہ۔ پی ڈی ایم میں ہ۔ر فکر اور سوچ کی جماعت شامل ہے اور ایک بات کر رہی ہے اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے۔ تاہم مشاورت سے فیصلہ کرتے ہیں۔ ہمارا بیانیہ آئین کی بالادستی ہے۔ یقین ہے کہ پارلیمان سے باہر تمام ادارے آئین کے اطابق اپنا رول ادا کریں گے۔ پی ڈی ایم نظام کی تبدیلی کیلئے آئی ہے۔ حکومت کا کام الزام لگانا نہیں کام کرنا ہوتا ہے۔ کرپیشن ہوئی ہے تو کیس کیوں نہیں چلاتے حقائق کو چھپانے کے لیے کمیشن بنائے جاتے ہیں۔ گالیاں دے کر وقت گزارنے والی حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے۔ ہمارا حکومت کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم نے نظام کی تبدیلی آئین کی بالادستی کے لیے آئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain