تازہ تر ین

چین سے سٹرٹیجک مقابلہ کیلئے امریکہ، یورپ مل کر آگے بڑھیں، جوبائیڈن

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کثیرالجہتی پر زور دیتے ہوئے امریکی، مغربی، یورپی اتحادیوں اور ایشیائی شراکت داروں سے چین کے ساتھ طویل المدتی سٹرٹیجک مقابلے کے لیے مل کر تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ورچوئل میونخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہے ہمیں چین کے ساتھ طویل المدتی اسٹرٹیجک مقابلے کے لیے مل کر تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امن، سلامتی اور اپنی مشترکہ اقدار کے دفاع اور بحرالکاہل میں ہماری خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے امریکہ، یورپ اور ایشیا کس طرح مل کر کام کریں گے۔ اس کا نتیجہ حتمی کوششوں سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ مقابلہ سخت ہونے جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain