تازہ تر ین

فرانس میں طالبات کو حیض سے متعلق سامان مفت فراہم کرنے کا اعلان

اسکاٹ لینڈ کے بعد فرانس نے بھی ملک بھر میں طالبات کو حیض کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے بل متفقہ طور پر منظورکیاگیا تھا جس کے بعد اسکاٹ لینڈ حیض سے متعلق اشیاء مفت فراہم کرنے والا دنیاکا پہلاملک بن گیا ہے۔

اب فرانس کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم فریڈرک ویڈال کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں طالبات کو وہ اشیاء مفت فراہم کی جائیں گی جو حیض کے دوران بیماری سے بچنے اور خود کو صاف رکھنے کیلئے ضروری ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے طالبات کے ہاسٹلز اور جامعات کی ہیلتھ سروسز میں سینیٹری پیڈز و دیگر سامان مفت دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں یہ مہم زور پکڑ رہی ہے کہ کسی بھی خاتون کو غربت کی وجہ سے حیض کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

برطانیہ میں پہلے ہی اسکولز میں یہ اشیاء مفت دستیاب ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی جلد اس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain