تازہ تر ین

خبریں گروپ کے اشتراک سے پاکستان کی پہلی vExpo کا آج سے آغاز

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی ورچوئل (آن لائن) ایکسپو 25فروری کو شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار رئیل اسٹیٹ اور کسٹرکشن کی آن لائن نمائش روں ماہ کی 25 تاریخ سے شروع ہوگی۔ ورچوئل ایسپو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کیا جانے والا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں حقیق نمائش کی طرح عصر حاضر کی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن نمائش کی جائیگی۔ ورچوئل ایکسپو میں ملک بھر کے بڑے تعمیراتی ادارے اپنے کاروباری منصوبہ جات نمائش کیلئے پیش کریں گے۔ ورچوئل ایکسپو کے انعقاد کا بنیادی مقصد کورونا کے اس وبائی دور میں تعمیراتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ورچوئل ایکسپو سے صارفین حقیقی نمائش کی طرح گھر بیٹھے نمائش میں شامل ہونے اور منصوبہ جات کو دیکھنے کے علاوہ معلومات سرمایہ کاری خرید و فروخت کر سکیں گے۔ ورچوئل ایکسپو دنیا بھر میں کاروبار کو فروغ دینے اور گھر بیٹھے صارفین تک پہنچنے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ ورچوئل پلیٹ فارم کی خاص بات یہ ہے کہ نمائش میں شرکت کے لیے وقت کی قید نہیں ے۔ جوبیس گھٹنے میں کسی بھی وقت کوئی بھی سٹال ہولڈرز یا وزیٹرز آن لائن پلیٹ فارم پر نمائش میں شرکت کرسکے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain