تازہ تر ین

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے ملتوی میچز مئی میں کروانے پرغور

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے باقی ماندہ میچز کروانے کی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  کرکٹ بورڈ نے مختلف کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم    پی ایس ایل کے بقیہ میچز مئی میں کروانے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے تمام فرانچائزرز سے رائے مانگ لی  ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ملتوی شدہ میچز کے لیے  پہلا ترجیحی مقام پاکستان ہی ہے ، پی ایس ایل 6 کے میچز یو اے ای میں بھی کروانے کی تجویز زیر غور ہے ،  جبکہ متحدہ عرب امارات میں میچز کروانے کا فیصلہ آخری آپشن ہوگی ۔ اس سلسلے میں  پی سی بی اور فارنچائز مالکان کے درمیان جلد ملاقات  متوقع ہے ۔

دوسری جانب ایڈیشن 6 کے ملتوی ہونے کے بعد 50 غیر ملکی کھلاڑی آج سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز  7 کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد  پی ایس ایل ملتوی کرنے کا  اعلان کیا تھا  ،  پی سی بی  کا کہنا تھا کہ فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان  کا کہنا تھا کہ بائیو سکیور ببل کا معاملہ اعتماد کا ہے اور جب کھلاڑیوں کا اس پر اعتماد نہ رہے تو کرکٹ کو نقصان پہنچتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کی تفتیش کروائی جائے گی کہ کوتاہی کہاں ہوئی اور یہ تفتیش پی سی بی خود نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ پی سی بی کے چیئرمین سے بات کریں گے اور وہ بورڈ آف گورنرز سے بات کریں گے۔ پی سی بی حکام  کاکہنا ہے  کہ تمام کھلاڑیوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain