تازہ تر ین

مولانا فضل الرحمان نےکورونا اور ویکسین سے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نےکورونا اور ویکسین سے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی،غیر سنجیدہ بیانات دے کر مولانا عوام میں کنفیوژن پھیلارہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایسے اتحاد کی سربراہی کر رہے ہیں جو کہ اب رہا نہیں، پی ڈی ایم اب ماضی کا قصہ بن چکی۔

 شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سیاست انا اور ضد پر ہے، مریم نواز نے اپنی بچگانہ سیاست سے اپنی پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے، اپوزیشن کی سیاست بچوں کے ہاتھ میں آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے غرض نہیں کہ پی ڈی ایم نے ایک دوسرے کو کس طرح چھرا گھونپا، نیب آپ سے حساب مانگ رہا ہے آپ رسیدیں دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain