تازہ تر ین

کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

کورونا وائرس کی حالیہ لہر میں متعدد بالی وڈ اداکار وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں عامر خان، اکشے کمار، گوندا سمیت دیگر شامل ہیں۔

اب کترینہ کیف نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ۔

کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو احتیاط کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں کے دوران اپنے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain