تازہ تر ین

امریکہ ، ایران جوہری معاہدے پر مذاکرات کا پہلا دور کامیاب

دونوں دیرینہ حریف امریکا اور ایران کا کہنا ہے کہ انہیں کسی فوری کامیابی کی توقع نہیں ہے تاہم دونوں حکومتوں اور یورپی یونین نے ابتدائی بات چیت کو مثبت قرار دیا۔

    
ایران اور عالمی طاقتوں نے ویانا میں منگل کو ہونے والے مذاکرات کے ابتدائی دور کو ‘تعمیری‘ قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ تہران پر عائد امریکی پابندیوں پر بات چیت کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاکہ تہران پر عائد پابندیوں کو ختم اور سن 2015 کا جوہری معاہدہ بحال کیا جا سکے۔

مثبت، تعمیری، خوش آئند

ایران کے خارجہ سکریٹری اور ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے منگل کی شام کو مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام کے بعد اس کے نتائج کو مثبت قرار دیا۔

انہوں نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”ویانا میں مذاکرات تعمیری تھے۔”  عراقچی نے مزید بتایا کہ مذاکرات کار ویانا میں رکے رہیں گے تاکہ جمعے کے روز ایک اور نشست میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاہدے کے بارے میں ایران کے اقدامات کے سلسلے میں ماہرین کی سطح پر مذاکرات جاری رہیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”یہ ایک خوش آئند قدم ہے، یہ ایک تعمیری قدم ہے، یہ ممکنہ طور پر ایک مفید قدم ہے۔” حالانکہ انہوں نے تسلیم کیا کہ بالواسطہ بات چیت بھی ”مشکل“ ہوگی۔

ویانا میں ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لینے والے ایک روسی سفات کار میخائل الیانوف کا کہنا تھا کہ میٹنگ”کامیاب” رہی، گرچہ معاملات کو حل کرنے کی کوششوں میں وقت لگے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain