تازہ تر ین

کورونا وائرس سے متاثرہ اداکارہ سنبل شاہد کی حالت تشویشناک

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد جو گزشتہ دنوں کورونا سے متاثر ہوئی تھیں اب تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔

سنبل شاہد کی بہن اور اداکارہ اسما عباس نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی حالت بگڑنے سے متعلق بتایا۔

اسما عباس نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں، برائے مہربانی ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں’۔

اداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سنبل شاہد کی تصویر بھی شیئر کی۔

دوسری جانب اداکار اسد صدیقی نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں مداحوں سے سنبل شاہد کی صحتیابی کی اپیل کی۔

اسد صدیقی نے لکھا کہ ‘آپ سب سے درخواست ہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن سنبل شاہد کی صحتیابی کے لیے دعا کریں’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، اللہ ہم سب کو محفوظ اور تندرست رکھے’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain