تازہ تر ین

ہندوﺅں کی مذہبی کتاب رامائن اور گیتا سعودی تعلیمی نصاب میں شامل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت رامائن، گیتا اور مہا بھارت کو سعودی سکولوں میں پڑھایا جائیگا

سعودی عرب کے اسکولوں میں ہندو مذہب کی 2 اہم ترین ویدوں رامائن اور مہابھارت کو نصاب میں شامل کرنے کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کنگڈم آف سعودی عرب کو نئی شکل دینا ہے۔

سعودی یوگی نوف المروائی نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیٹے کے معاشرتی علوم کے پرچے کے اسکرین شاٹس شیئرکیے جن میں بین المذاہب سوالات دیکھے جاسکتے ہیں۔

نوف نے لکھا ” سعودی عرب کا نیا وژن 2030 اور نصاب ہم آہنگی،اعتدال پسند اور روادارنسل کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا۔ میرے بیٹے کے اسکول امتحان میں معاشرتی علوم کے پرچے کے اسکرین شاٹس جن میں ہندومت ، بدھ مت ، رامائن ، کرما ، مہابھارت اور دھرم کے تصورات بھی شامل کیے گئے ہیں ، میں پڑھائی میں اس کی مدد کرکے لطف اندوز ہوئی۔

نوف المروائی سعودی عرب کی پہلی یوگیچاریہ بھی کہلاتی ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے انہیں چوتھے اعلیٰ سول ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

مذہبی عقائد کے علاوہ ہندومذہب کے ثقافتی عناصر جیسے کہ یوگا اور آیور وید بھی مسعودی تعلیمی نصاب میں شامل کیے جائیں گے۔

ہندو مت کے ادب کے ساتھ ساتھ سعودی اسکولوں کے نصاب میں دیگرممالک کی تاریخ و ثقافت بھی شامل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے سخت گیر قوانین میں بتدریج نرمی لائے ہیں، 2016 میں معاشی مستقبل بہتر بنانے کے لیے پیش کیے جانے والے اس وژن 2030 کے تحت کئی اصلاحات موجود ہیں، حتیٰ کہ اب سعودیہ میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دیے جانے کے علاوہ 2030 تک ملک میں ملازمت پیشہ خواتین کی تعداد 22 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کرنے کا ہدف بھی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain