تازہ تر ین

وزیراعظم سعودی عرب کے3 ارب ڈالر قرض واپسی کی وجوہات عوام کو بتائیں، بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، بےشک آپ کو چندے مانگنے کا وسیع تجربہ ہے مگر چندوں پر ملک نہیں چلتے، المیہ یہ ہے کہ سعودی ارب کو تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کے لئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا، وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے لائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا ہر انسان عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی ایک خوفناک قیمت ادا کررہا ہے، ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سےعام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، قرض لے کر اگر کرپشن میں اڑایا جاتا رہے گا تو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پستا رہے گا، پونے 2 لاکھ روپے قرضے کے بوجھ تلے دبا ہر پاکستانی عمران خان کی نااہلی کی قیمت ادا کررہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت میں اتنی بھی سکت نہیں کہ گردشی قرضوں کے بحران کی وجہ سے چینی حکومت کو سی پیک کے اربوں روپے کے واجبات ادا کرسکے، غیر ملکی سرمایہ کار اور حکومتیں عمران خان کی حکومت کے دوران سرمایہ کاری سے جھجک رہی ہیں،ایم ایل ون ریلوے ٹریک کے لئے 6 ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرنے میں چینی حکومت کی ہچکچاہٹ دراصل پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain