تازہ تر ین

وقت آگیا ہے کہ کشمیر میں انسانی المیے کو اب ختم کیا جائے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزاری اور ان کے جذبے کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان میں امن و استحکام کے لیے دعا کی اور جوانوں کی لگن، جذبے اور پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نےکورونا کی روک تھام کے لیے فارمیشن کے سول انتظامیہ سے تعاون کو بھی سراہا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر اقدام کرے گی، پاکستانی عوام کی سکیورٹی، تحفظ اور فلاح ہماری ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید پر کشمیر میں جدوجہد کرنے والے بہادر کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ کشمیر میں انسانی المیے کو اب ختم کیا جائے، مسئلہ کشمیر کو کشمیروں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain