تازہ تر ین

‘ہر شہری کو کورونا سے بچاؤ ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں گی’

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر شہری کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائینگی، آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز اور بہتر کیا جائے گا۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ایک کروڑ شہریوں کی انسداد کورونا ویکسینیشن کرچکی ہے، وزیراعظم نے کورونا کے محاذ پر جو بہترین حکمت عملی اختیار کی پوری دنیا اس کی معترف ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک جانب قیمتی جانوں کا تحفظ تو دوسری جانب روزگار، خوراک کی فراہمی کا دوہرا چیلنج درپیش تھا، پی ٹی آئی حکومت نے دانشمندانہ فیصلوں سے عوام کی جانوں کا تحفظ، روزگار و خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain