تازہ تر ین

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو منعقد کرنے کا اعلان

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید نے اعلان کیا ہے کہ خطے کی قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات 25 جولائی کو عیدالاضحیٰ کے تیسرے یا چوتھے روز منعقد ہوں گے۔

سول سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں الیکشن کمیشن کے آئینی طور پر مقرر کردہ اراکین راجا فاروق نیاز اور فرحت علی میر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں کہا کہ تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں اور یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ دسویں عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 45 براہ راست نشستوں میں سے 33 آزاد جموں و کشمیر کے علاقے میں واقع ہیں جہاں 28 لاکھ 17 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 12 لاکھ 97 ہزار خواتین شامل ہیں جبکہ 12 پاکستان کے دیگر حصوں کی ہیں جس کے 4 لاکھ 30 ہزار 456 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں ایک لاکھ 70 ہزار 931 خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان 12 نشستوں پر انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے عہدیداران کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کے عہدے پر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے حوالے کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain