تازہ تر ین

پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی : پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔طلحہ طالب نے سرسٹھ کلو گرام کیٹگری کےلیے کوالیفائی کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے  ٹوکیو اولمپکس  کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،طلحہ طالب نے انویٹیشنل کوٹے پر اولمپکس کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔

جی این این کے مطابق  طلحہ طالب نے 67 کلو گرام کیٹگری میں ٹوکیواولمپکس کے لیے کوالیفائی کیاہے۔

گزشتہ سال   کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے  ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان  کیا گیا تھا، اولمپک مقابلوں کی نئی تاریخ کا اعلان انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی اور ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ اعلامیے میں کیا۔اولمپکس  گیمز 23 جولائی سے8 اگست 2021 کے دوران منعقد ہوں گے۔ خصوصی افراد کے پیرا اولمپک 24 اگست سے پانچ ستمبر تک ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain