تازہ تر ین

وزیراعظم کا سندھ کی سیاست میں ان ہونے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی سیاست میں ان ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سندھ کی بڑی سیاسی شخصیات سے رابطے کریں گے اور اگلے ہفتے سیاستدانوں سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پہلے مرحلے میں خصوصی طور پر سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کریں گے، سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان سندھ کے ایم پی اے علی گوہر مہر، سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، امیر بخش بھٹو، سابق وزیر  داخلہ سندھ ذوالفقار  مرزا  اور  پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین سے بھی ملاقات کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain