چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں حکومت بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب زہری ، جنرل (ر)قادر ، نواب شاہوانی سمیت دیگر افراد کو پی پی شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں ، ہم ایک دوسرے کو طاقت دینگے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جیالے کو وزیراعلیٰ بنا کر دکھائیں گے ، پی پی اور بلوچستان کا تین نسلوں سے تعلق ہے ، بلوچستان کے لوگوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا ، ہم نے این ایف سی ایوارڈ دے کر صوبوں کو حقوق دلوائے ، سابق صدر زرداری نے بلوچستان کی عوام کو حقوق دلوائے ، صدر زرداری نے ملازمین کی تنخواوں میں اضافہ کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی عمران کی حکومت عوام کے حقوق سلف کررہے ہیں ، دونوں جماعتوں کی نظریں عوام کے حقوق سلف کرنےپر ہے ، پی پی غریبوں کی جماعت ہے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، آج کےروز وکلاء برادری کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے ، آج نااہل حکومت کی وجہ سے ناانصافیاں ہورہی ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں بلوچستان ، پنجاب ، کے پی کے اورسندھ کے نوجوانوں کے ساتھ نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں ، ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ، بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستان کے بچہ بچہ کو بولنے کی آزادی ہو ، عوام جان چکی ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی ، تباہی ، بربادری ، بھوک افلاس اور مایوسی ہے ، کارکن تیاریاں کرلیں آنے والی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

