لاہور( این این آئی)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ داتا دربار میگا پراجیکٹ عالمی تعمیراتی معیار کا شاہکار ثابت ہوگا جبکہ حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے داتا دربار کے اطراف کے علاقے کا منظرنامہ نمایاں طور پر تبدیل ہو چکا ہے۔ منصوبے کے تحت بیرونی حصے میں پیزا، پارکنگ، پیدل چلنے والوں کے لیے انڈر پاس، گاڑیوں کے انڈر پاس، واش رومز، پارک اور سرسبز مقامات سمیت جدید لائٹنگ جیسی اہم سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن سے علاقے کی خوب صورتی، آمدورفت اور زائرین کی سہولت میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اس عظیم روحانی مرکز کی ترقی اور جاری میگا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ہجویری ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔
بریکنگ نیوز
- سعودی عرب کا کھجور کے درختوں کو بچانے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی سے مدد لینے کا فیصلہ
- گلگت :ایک شخص تاریخی ہلتے ہوئے پل سے گزر رہا ہے۔
- زیادتی کے الزامات کے بعد امریکی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ پارٹیز پر پابندی
- ٹیکسلا میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام، چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
- اسلام آباد: یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی سینٹرل کور کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر سرپرستِ اعلی ایس ایم تنویر، سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، صدر یو بی جی بلوچستان غلام فاروق، صدر یو بی جی پنجاب عامر عطا باجوہ، علی حسام اصغر، ثمینہ فاضل، مومن علی ملک اور دیگر رہنما موجود ہیں۔
- اسلام آباد،اسٹڈی ویزے پر جانے والا طالبعلم مشتبہ تعلیمی اسناد پر آف لوڈ
- لاہور:الحمرا آرٹ کونسل میں طالبہ پینٹنگ کرنے میں مصروف ہے۔
- سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
- پاکستان ،روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ
- ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے ایس ایم تنویر کے نام کی منظوری
- ہنی ٹریپ کے ذریعے گاڑی ہتھیانے والے میاں بیوی گرفتار
- پولیس کی کارروائی، شراب فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
- گلگت :ایک شخص تاریخی ہلتے ہوئے پل سے گزر رہا ہے۔
- اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- پر امن مظاہرین پر ظالمانہ کریک ڈاون مودی سرکار پر شدید تنقید
- پنجاب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن تعینات نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف دائر توہیں عدالت کی درخواست خارج
- حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل
- کچرا اٹھانا والڈ سٹی کی ذمہ داری’ ہماری طرف سے عرس کے انتظامات
- حضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ عرس کے انتظامات نامکمل
- سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق
