ٹیکسلا (نمائندہ خصوصی )تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں چوری، ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور موبائل اسنیچنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سرگرمیوں کے باعث شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے جبکہ وارداتوں کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے مثر اقدامات کی ضرورت شدت اختیار کر گئی ہے علاقے میں چوری، ڈکیتی، موٹر سائیکلوں کی چوری اور شہریوں سے موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں کی اطلاعات نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر جرائم کی روک تھام کے لئے مثر حکمت عملی اختیار نہ کی گئی تو حالات مزید تشویش ناک ہو سکتے ہیں شہری حلقوں نے پولیس کے گشت، جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اقدامات پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے شہری حلقوں میں یہ سوال بھی گردش کر رہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے مثر کارروائیاں کیوں نظر نہیں آ رہیں؟ کیا پولیس کا گشت اور نگرانی کا نظام مثر ہے؟ کیا وارداتوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے؟ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان سوالات کا عملی جواب دیتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تناظر میں شہریوں کی جانب سے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان کسی مبینہ گٹھ جوڑ کے حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ ثبوت سامنے نہیں آیا اس معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور متعلقہ حکام کا مقف سامنے آنا ضروری ہے تاکہ حقائق واضح ہو سکیں اور کسی بھی ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے شہریوں نے سی پی او راولپنڈی، متعلقہ ایس پی اور دیگر اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں چوری، ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور موبائل اسنیچنگ کی وارداتوں کا فوری نوٹس لیا جائے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کریک ڈان کیا جائے، مشتبہ سرگرمیوں کی نگرانی بڑھائی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے شہری حلقوں نے اس امر پر زور دیا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے محض روایتی اقدامات کافی نہیں، بلکہ مثر گشت، فوری قانونی کارروائی، ملزمان کی گرفتاری اور تفتیشی عمل کی نگرانی کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس بحال ہو اور قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
- یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
- چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
- چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
- راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
- پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
- حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
- جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
- تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
- امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
- انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
- اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
- اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
- وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
- پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
