رہوڈ آئی لینڈ(آئی این پی ) امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے ایک کسان نے 3 ہزار 156 پانڈ(تقریبا ایک ہزا432 کلوگرام)وزنی دیوہیکل پمپکن اگا کر دنیا کے سب سے وزنی پمپکن کا ممکنہ ریکارڈ قائم کردیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کووینٹری سے تعلق رکھنے والے کسان رون والس نے اپنا دیوہیکل پمپکن وارین میں منعقدہ سدرن نیو انگلینڈ جائنٹ پمپکن وی آف مقابلے میں پیش کیا، جہاں اس کا وزن 3 ہزار 156 پانڈ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا پمپکن ہے جس کا وزن 3 ہزار پانڈ سے تجاوز کرگیا ہے تاہم اس کامیابی کو باضابطہ عالمی ریکارڈ تسلیم کیے جانے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تصدیق ضروری ہے۔اگر گنیز ورلڈ ریکارڈز اس وزن کی منظوری دے دیتا ہے تو رون والس کا پمپکن سابقہ ریکارڈ توڑ دے گا۔
