راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے5 افراد کو حراست میں لے کر 2 کلو 200گرام چرس، 10بوتل اور 20 لیٹر شراب ، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، ویسٹریج اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
