لاہور (خبر نگار) محکمہ اوقاف کی نااہلی حضرت شاہ رکنِ عالم کے سالانہ عرس میں چند روز باقی رہ
گئے، مگر قلعہ کہنہ قاسم باغ میں انتظامات کی نامکمل صورتحال نے محکمہ اوقاف اور والڈ سٹی انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے سیکرٹری اوقاف نوٹس لیں۔ 17، 18 اور 19 اکتوبر کو منعقد ہونے والے عرس میں لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے، لیکن مقامِ عرس پر ملبے کے ڈھیر، اکھڑی ہوئی سڑکیں، نامکمل واش رومز اور ادھورا لنگر خانہ انتظامی غفلت کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب عرس کی تاریخیں پہلے سے طے تھیں تو زائرین کی سہولت کے لیے بنیادی انتظامات آخری وقت تک کیوں مکمل نہ کیے جا سکے؟ تفصیلات کے مطابق قلعہ کہنہ قاسم باغ کے مختلف مقامات پر تعمیراتی ملبہ اور اسکریپ پڑا ہوا ہے، جبکہ سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے باعث عرس کے دوران زائرین کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ واش رومز کی تعمیر و تکمیل تاحال نامکمل بتائی جا رہی ہے، جبکہ لنگر خانے کی تیاری بھی مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہو سکی۔ لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد کے پیش نظر یہ صورتحال محض تعمیراتی تاخیر نہیں بلکہ زائرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق ایک سنجیدہ انتظامی مسئلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نے تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لیے 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، لیکن مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود کاموں کی تکمیل نہ ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ اگر ڈیڈ لائن پر عمل درآمد نہیں ہوا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ متعلقہ افسران نے بروقت نگرانی کیوں نہیں کی اور عرس سے پہلے تعمیراتی کام مکمل کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب محکمہ اوقاف اور والڈ سٹی انتظامیہ کو دینے چاہئیں۔ عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کو صاف ستھرا ماحول، محفوظ راستے، فعال واش رومز، لنگر اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ایسے میں اگر آخری لمحات تک ملبہ نہ اٹھایا گیا، سڑکوں کی مرمت نہ ہوئی اور ضروری سہولیات فعال نہ ہوئیں تو زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بالخصوص بزرگوں، خواتین اور بچوں کے لیے نامکمل راستے اور ناکافی سہولیات مزید پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔ مذہبی و سماجی حلقوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ اوقاف اور والڈ سٹی انتظامیہ سے فوری جواب طلب کیا جائے، تعمیراتی کاموں کی موجودہ صورتحال اور تاخیر کی وجوہات سامنے لائی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ عرس کوئی اچانک پیش آنے والا پروگرام نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ سالانہ اجتماع ہے؛ اس کے باوجود انتظامات آخری وقت تک نامکمل رہنا قابلِ وضاحت معاملہ ہے۔ مذہبی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عرس سے قبل ہنگامی بنیادوں پر ملبہ صاف، سڑکیں مرمت، واش رومز اور لنگر خانہ مکمل، صفائی ستھرائی یقینی اور زائرین کی آمدورفت و سلامتی کے لیے مثر انتظامات کیے جائیں۔ اعلی حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، ڈیڈ لائن پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں اور غفلت ثابت ہونے پر ذمہ دار افسران کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے۔
بریکنگ نیوز
- پائلٹ محمد ذیشان علی کی خلائی مشن میں شمولیت ملک و قوم کے لیے باعث فخر ہے:شزا فاطمہ
- جعلی انگوٹھے لگا کر 19 کنال اراضی اپنے نام منتقل کرنیوالے 6 ملزمان کی ضمانت میں توسیع
- مکہ معاہدہ اہم پیشرفت، مثبت نتائج سامنے آنے کا امکان ہے: حسین حقانی
- کراچی:خواتین پرتشددکے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایسٹ زون پولیس اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کے اشتراک سے آگاہی واک کی جارہی ہے۔
- سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں پاک چین تعاون نئی تاریخ رقم کررہا :عبدالعلیم خان
- کراچی:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چوتھے فوڈ ایکسپو کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کر رہے ہیں۔
- گھریلو تشدد ذہنی امراض، خودکشی کے خطرات میں اضافے کا بڑا سبب ہے: ماہرین
- عالمی مالیاتی اداروں کی بڑھتی ہوئی شمولیت پاکستان کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی: خرم شہزاد
- کیش لیس پاکستان میں نمایاں پیش رفت، ڈیجیٹل ادائیگی مراکز کی تعداد چار گنا بڑھ کر 20 لاکھ ہو گئی ہے ، بلال اظہرکیانی
- فضائی آلودگی میں خوفناک اضافہ 48 گھنٹوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم صوبہ بھر میں روڈسیفٹی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز کے بطور جج 10 سال مکمل
- جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026 کا تاج جیت گئیں
- لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون کی دفعات 3 اور16 کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، فائل چیف جسٹس کو ارسال
- مومنہ اقبال شوہرحمزہ کے سرپرائزپرجذباتی ہو گئیں
- شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگرو پہن کر ڈانس کرنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں
- بابر اعظم جہاں بھی کھیلتے ہیں، شائقین کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے پہنچ جاتی ہے:پال والٹر
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، اسٹارک نمبر ون بولر، بیٹرز میں ہیری بروک سرفہرست
- دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے15رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان
- پاکستان اور قطر میں زرعی شراکت داری کی جانب پیشرفت
