پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے لاہور سے پشاور کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی، پروازیں پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کولاہور سے پرواز صبح11 بج کر40 منٹ پر پشاور روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے پشاور پروازکے لیےاے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل رواں سال 7 اپریل کو قومی ایئر لائن پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، یہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔