استنبول: ترک صدر طیب اردوان نے 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکالنےکی وارننگ واپس لےلی۔
طیب اردوان نےکہاکہ 10 ممالک کے سفیروں کو سبق مل گیا اور اب وہ محتاط رہیں گے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بحران پیدا کرنا نہیں بلکہ اپنی عزت، فخر اور خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے، ان ملکوں کے بیانات سےلگتا ہے کہ وہ ہمارے ملک کےخلاف بہتان تراشی سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر نے وارننگ 10 ممالک کے بیانات کے بعد واپس لی ہے۔
امریکا سمیت کئی ممالک نے ایک جیسے بیانات جاری کیے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ یو این کنونشن کا احترام کرتے ہیں جس میں سفارتکاروں کو میزبان ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔