امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے مسلمانوں کیخلاف معاندانہ رویہ سے بھارت کی ساکھ خراب ہوئی، بھارت جنوبی ایشیا میں اپنا اثر کھو رہا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک سے جنوبی ایشیا میں رواداری کو نقصان پہنچا، ہمسایہ ممالک چین کو متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں، چین نے نہ صرف پاکستان کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے جبکہ نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بھی بہتر تعلقات قائم کر لیے ہیں۔ اخبارکےمطابق بھارت جنوبی ایشیا میں اپنا اثر کھورہا ہے، بی جے پی رہنماؤں کے بیانات سے بنگلہ دیش اور بھارت میں تناؤ پیدا ہوا سکتا ہے۔
