تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ گروپ 2 سے پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔
گروپ 2 میں نیوزی لینڈ رن ریٹ کی وجہ سے پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔تاہم پاکستان اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر گروپ 2 میں ٹاپ پر آسکتا ہے جس کے بعد اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے 11 نومبر کو ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain