تازہ تر ین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، عمران خان کی برتری برقرار

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عالمی عدالت انصاف نظرثانی و غور مقرر بل 2021 ، علاقہ دارالحکومت اسلام آباد میں رفاعی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط اور سہولت کاری بل 2021 سمیت 32 بلز کی منظوری دے دی گئی۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ اور سینٹ کی جانب سے 90 دنوں کے اندر منظور نہ کیا گیا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو موثر بنانے کے لئے حق نظرثانی اور غور مقرر فراہم کرنے کا بل عالمی عدالت انصاف نظرثانی و غور مقرر بل 2021 اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 70 کی شق 3 کے تحت فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد علیحدہ فہرست میں درج ترامیم پیش کی گئیں ان کی منظوری کے بعد بل کی شق وار منظوری لی گئی۔ وزیر قانون نے بعد ازاں بل ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔ ڈاکٹر ظہیر الدین بابر نے ایوان میں علاقہ دارالحکومت اسلام آباد میں رفاعی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط اور سہولت کاری کو منضبط کرنے کا بل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 70 کی شق (3) کے تحت فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد انہوں نے علیحدہ فہرست میں درج ترامیم پیش کیں جن کی ایوان نے منظوری دی۔ بعد ازاں ظہیر الدین بابر اعوان نے بل ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain