اسلام آباد: حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اگلے سال عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز و سفارشات پیش کی گئیں۔ پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ممبران کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کی تجویز کی حمایت کردی۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم نے 2022 میں عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔