لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کیا کہ نجی ٹی وی چینل کواشتہار نہ دینے سے متعلق آڈیو میری ہے لیکن سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو آج نہیں تو کل سچ بتانا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیومیں نہیں پتہ ثاقب نثار کے ساتھ دوسری جانب کون صاحب ہیں ، آڈیو کی فرانزک امریکاکے ایک ادارے نے کی ہے، اسےجھوٹ ثابت کرنےکیلئے دن رات کوشش شروع کی گئی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آڈیو کے بعد ثاقب نثار کا پہلا ردعمل تھا کہ یہ تومیری آوازہی نہیں، اس چینل کا شکریہ جس نے ثابت کردیا کہ آوازثاقب نثارکی ہے، ہوسکتا ہے وہ جملے ان کاکوئی تکیہ کلام ہو، عمران خان کا جیسے تکیہ کلام ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آڈیو میں کہا گیا بیٹی کو سزا بنتی ہے کہ نہیں مگر اب کرنا پڑے گا ، آڈیو میں وہ جملے موجود ہیں جو ان کیخلاف چارج شیٹ ہے ، پوچھنا چاہتی ہوں نوازشریف کوسزا، مریم کوسزا اور عمران خان کو لانا ہے یہ کب کہے گئے تھے، میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو اب ایسا نہیں ہوگا۔
آڈیو سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جو آڈیو چلائی جارہی ہے وہ میری ہی آواز ہے یہ نہیں کہوں گی جوڑ توڑ کر بنائی گئی،اشتہار روکنے کا حکم دینےوالی آواز میری تھی۔
مریم نواز نے ثبوت صرف ٹی وی پر دکھائے عدالت جانے سے انکار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اے نجی ٹی وی چینل کواشتہار نہ دینے سے متعلق آڈیو میری ہے، اس پر بعد میں تفصیلی بات کروں گی۔
رانا شمیم کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جی بی کے سابق چیف جج کا ایک ایفیڈیوٹ سامنے آیاہے ، ثاقب نثار ساری زندگی قانون پڑھتے رہے اور پڑھاتے رہے، کسی نے پوچھا آپ دفاع کریں گے تو ثاقب نثار نے کہا کیا میں پاگل ہوں جو عدالتی چکر لگاتا رہا ہوں، میں پوچھنا چاہتی ہوں جس نے تین نسلوں کا جواب دیاکیاوہ پاگل تھے۔
انھوں نے کہا ثاقب نثار سے کہناچاہتی ہوں آج نہیں تو کل آپ کو سچ بتاناپڑےگا، ثاقب نثار کی آڈیو ہے بیٹی کی سزا نہیں بنتی تو بتائیں کس نے آپ کو مجبورکیا، بیان حلفی،آڈیو سے انحراف کرسکتے ہیں شوکت عزیز حیات ہیں ان کوبلاکرپوچھیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ غیر قانونی غیرآئینی کام پرکیوں مجبورہوئےاسکاجواب ثاقب نثارکودیناپڑےگا، ثاقب نثار ابھی بھی وقت ہے قوم کو بتائیں کس نےسزا دینے پر مجبورکیا، بیٹی کی سزا نہیں بنتی تھی تو آپ نے کیوں قانون وانصاف کاقتل کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے حق میں پانچویں شہادت آئی ،کیا قوم بھلا دے، جس شخص کا پاناما میں نام نہیں آیا اس کو پکڑ کر سزا دےدی گئی، پاناما کا شور مچاکر بیٹےسے تنخواہ نہ لینے ،اقامہ رکھنے پر پی ایم آفس سے باہر نکال دیا، کیاآپ انکار کرسکتے ہیں کہ نواز شریف کوسازش کےتحت ہٹایا گیا۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ خود پارٹی بن کر نیب کو کہتا ہے ریفرنسز کو داخل کرو، جےآئی ٹی بنی پھر واٹس ایپ پر کال کرکے ہیرے لائے جاتے ہیں، کیا میں آپ پوچھ سکتی ہوں کہ آج وہ ہیرے کہاں ہیں، جب عدالت میں ہمارا کیس چل رہا تھا توکہا گیا کہ جنات کام کررہے تھے۔
مریم نے کہا کہ میراخیال ہے وہ ہیرے ثاقب نثارکیساتھ آئے اور ساتھ ہی رخصت ہوگئے، تسلی نہ ملی تو ثاقب نثار نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے بھی ہٹوادیا، نوازشریف کو تاحیات نااہل کردیا، بغیر ثبوت مجھے بھی 7سال کیلئے نااہل کیاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 74سال میں ایسا کون سا کیس ہے جس میں مانیٹرنگ جج بٹھایا گیا ہو، سینیٹ کےالیکشن میں ن لیگ کے سینیٹرز سے شیر کانشان چھینا گیا، آپ کسی کو فیور دینے کیلئے لیگی سینیٹرز سے شیر کا نشان چھینا۔
مریم نے مزید کہا کہ جب عمران خان پرکیس فائل ہواتوکسی فیملی ممبر کو نہیں بلایا گیا ، خوش ہوں جسےصادق وامین کاسرٹیفکیٹ جاری ہوا وہ بھی بے نقاب ہوا، جس نے جھوٹا سرٹفیکیٹ جاری کیا وہ بھی بےنقاب ہوگیا، ثبوت سامنے آنے میں میرا یا پارٹی کا کوئی کردار نہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اب قدرت کا نظام حرکت میں آیا ہےتویہ منہ چھپاتےپھرتےرہیں، شہادتیں وقت اور اللہ کی طرف سے آئیں ، سازشیں منہ کے بل گری ہیں، شہادتوں سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور نہ جھٹلاسکتاہے۔
انھوں نے کہا قوم نےجو5سال آنکھوں کے سامنے دیکھا ان آڈیو ،ویڈیو میں بھی وہی ہے، ثاقب نثار چپ بیٹھے ہیں اور حکومتی وزرا دفاع کرتے پھر رہےہیں، مضحکہ خیز ہے کہ ثاقب نثار اپنی دفاع میں کچھ نہیں کہہ رہے۔
مریم نواز نے ثاقب نثار فرانزک رپورٹ کو چیلنج کرنے کا کہتے ہوئے درخواست کی کہ اپنا دفاع خود کریں ، جب یہ دفاع کرتے ہیں تو آپ کا کیس اور خراب ہوتا ہے ، عدلیہ کوکسی بھی قسم کی شکوک و شہبات سےبالاتردیکھناچاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام صورتحال کے باوجود دل میں عدلیہ کا احترام ہے، ثاقب نثار کے دامن پر جو داغ ہے نہیں چاہتے کسی اور جج کے دامن پرلگے، ہمارے فرائض میں ہے کہ عدلیہ کے وقار کو بچائیں ، عدلیہ5،4افراد کا نام نہیں جوپاناماسازش میں شامل تھے، پاناماکیس کا فیصلہ کرنے والے چند جج پوری عدلیہ نہیں ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ صرف ہماراکیس نہیں بلکہ یہ پوری قوم کا کیس ہے، پوری قوم کے مسائل،اداروں کی تباہی کا ذمہ دارعمران خان ہے ، میرے پاس شواہد موجودہیں ،وکلا اس کا جائزہ لے رہے ہیں ،مناسب موقع پرایپلی کیشن کاحصہ بناؤں گی۔