تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست ایڈوکیٹ سلیم اللہ خان نے دائر کی ، درخواست آئینی آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ،سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ای وی ایم سے متعلق ہونے والے ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 17 نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کئے گئے، منظور کئے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ہونے ولای ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ای وی ایم ترمیم سے ملک میں دحاندلی کا دروازہ کھلے گا، ای اوی ایم سے حکمران جماعت کو فائدہ ہو گا ، ترمیم سے آئین کے بر خلاف الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے، ترمیم ووٹ ڈالنے کے اورسیز کے اختیارات و ضاحت نہیں کی گئی۔