پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس کا مطلوب ملزم کی گرفتاری کے ليے ٹارگیٹیڈ آپریشن کے دران اشتہاری ملزموں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔
پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں رات گئے ایک مشتبہ مکان پرچھاپہ کے دوران اشہتاری ملزمان اورپولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 7 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے مکان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
واقعے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔