لاہور : حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق نتائج کی وصولی کیلئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم استعمال کیا جائے گا۔
این اے 133 ضمنی انتخاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ، پولنگ عملے کی نقل و حمل کے لئے 254 گاڑیاں استعمال کی جائیں گی جبکہ سکیورتی کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق کوئیک رسپانس فورس کے دو ہزار جوان انتخاب کے دن ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے ۔