لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج مجلس ترقی ادب کے آفس گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مجلس ترقی ادب میں قائم پنجاب کے پہلے لاہورادبی عجائب گھر ، ادبی بیٹھک او رچائے خانے کا افتتا ح کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ای لائبریری بلاک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہو ر ادبی عجائب گھر کا دورہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ادبی عجائب گھر میں شاعر مشرق علامہ اقبالؒ ،معروف شعراءاور دانشوروں کی رکھی اشیاءدیکھیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معروف شعراءکی تاریخی اشیاءمیں گہری دلچسپی کا اظہار کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ادبی بیٹھک او رچائے خانے کا بھی دورہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے داستان گوئی کے لئے بنایا مقام بھی دیکھا- سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ دی -صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب منصور آفاق،ڈپٹی کمشنر، دانشوروں، شعرائ، ادیبوں او رصحافیوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں سے ملاقات کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ادیبوں اور شاعروں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں-مجلس ترقی ادب کے زیراہتمام پنجاب بھر کے ادیبوں اور شاعروںکو ممبرشپ کارڈ جاری کیا جا رہا ہے اور اس اقدام سے ادیبوں اور شاعروں کی رائٹر ویلفیئر فنڈ سے مالی معاونت ممکن ہو گی-ادیب و شاعر نگارخانہ کتب سے رعایتی نرخ پر کتابیں بھی حاصل کر سکیں گے-ادیب و شاعر مجلس کتاب گھر کی قدیم کتابوں سے استفادہ کر سکیں گے اور آئندہ رائٹر ویلفیئر کی کسی بھی سکیم سے مستفید ہو سکیں گے-انہوں نے بتایا کہ یونیسکو نے لاہور کو سٹی آف لٹریچرقرار دیا ہے اور اسی حوالے سے شہر میں لاہور لٹریری پارک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے- مجلس ترقی ادب کے زیراہتمام ہر سال شاعری اور نثر کی منتخب کتابوں پر ایوارڈ دئےے جائیں گے-سب سے اعلیٰ نثر، سب سے اعلیٰ نظم اور سب سے اعلیٰ غزل پر بھی ایوارڈ دیا جائے گا-حکومت پنجاب فروغ ادب کے لئے اردو زبان کا پہلا ای ریڈر پیش کر رہی ہے جس میں ابتدائی طور پر 10ہزار کتابیں شامل ہوں