تازہ تر ین

نوواویکس کمپنی نے اومیکرون کے خلاف جنوری میں ویکسین لانے کا اعلان کردیا

اس وقت پوری دنیا میں کووڈ وائرس کی سب سے تبدیل شدہ شکل اومیکرون کا چرچا ہے۔ اس تناظر میں نوواویکس نامی ایک قدرےغیرمعروف کمپنی نے جنوری 2022 تک اپنی ویکسین لانے کا اعلان کیا ہے جو اس تبدیل شدہ وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوسکے گی۔

یہ اعلان ادویاتی کمپنیوں کی جانب سے ویکسین بنانے کی عالمی دوڑ کے تناطر میں بھی سامنے آیا ہے کیونکہ بایواین ٹیک اور موڈرنا کمپنیوں نے بھی اس پر کام شروع کردیا ہے۔ نوواویکس کمپنی نے کہا ہے کہ چند دنوں میں اومیکرون قسم کا مکمل جینیاتی تجزیہ کرلیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق جنوری 2022 کے آخرتک بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری شروع کردی جائے گی۔

توقع ہے کہ موڈرنا، بایواین ٹیک کی طرح خود نوواویکس ایم آراین اے کی بنا پر ویکسین بنائے گی۔ تاہم ان میں سے بایو این ٹیک نے ویکسین کی پہلی کھیپ 100 دن میں تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ نوواویکس نے کہا ہے کہ اس کی ویکسین پروٹین سب یونٹ کے تحت تیار کی جائے گی۔

نوواویکس نے کہا ہے کہ اس کی بنائی ہوئی ویکسین اومیکرون ویریئنٹ کو 100 فیصد بے اثربناسکتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain