لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیر اعلی آفس کا اچانک دورہ کےا ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اوردےگر سٹاف کے دفاتر کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دفاتر میں افسروں اور سٹاف کی حاضری چیک کی ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فائل ورک اورسمرےوں کی ڈسپوزل کا جائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزےراعلیٰ آفس مےں سمرےوں کوجلد نمٹانے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعلیٰ آفس آنے والی فائلوں پر قواعد و ضوابط کے تحت فی الفور کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کانفرنس روم کا بھی دورہ کےا اورکانفرنس مےں سٹاف میٹنگ کے شرکاءسے ایجنڈے پر بات چیت کی ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری امپلی منٹیشن ، ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اور دیگر افسرو ں کے دفاتر کو چیک کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دفتری اوقات کی پابندی اورنظم وضبط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ وزےراعلیٰ آفس مےں اپنے آنے والے لوگوںکے مسائل کے حل کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔مسائل کے حل کےلئے آنے والے لوگوں سے عزت اوراحترام سے پےش آےا جائے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ آفس کے افسروں اور سٹاف کودےگرمحکموںکے افسروں اورعملے کے لئے مثال بننا ہو گا – عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے د فاتر کے اچانک دورے جاری رکھوں گااور افسران کو پبلک سروس ڈلیوری کو یقینی بنانا ہو گا – ڈپٹی سیکرٹری آفس میں موجود ارکان اسمبلی اور دیگر شخصےات نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی اچانک آمد پرخوشگوار حیرت کا اظہار کےا۔ وزیراعلیٰ نے آفس میں موجود مشیر حنیف پتافی ، رکن پنجاب اسمبلی طاہر رندھاوا اور دیگر شخصیات سے حال احوال پوچھا ۔ صوبائی مشیر حنیف پتافی نے کہا کہ آپ کے سرکاری دفاتر کے دوروں سے محکموںکی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے اور ان دوروں کا عوام میں مثبت پیغام جا رہا ہے -ایم پی اے طاہر رندھاوا نے کہا کہ گڈگورننس یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دفاتر کے اچانک وزٹ ضروری ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزےراعلیٰ آفس مےں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی سربراہی مےں وفد نے ملاقات کی ،جس مےںصوبے مےں نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور گراو¿نڈزکی تعداد بڑھانے کےلئے مشترکہ اقدامات کااتفاق کےا گےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے دےہات مےں پلے گراو¿نڈزبنارہی ہے ۔رواں برس دےہات کی سطح پر 500پلے گراو¿نڈز تےار ہوجائےںگی۔