لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب کے میدانی علاقوں میںدھند کا سلسلہ شروع ہوتے ہی لیسکو کے ٹرانسفارمر چوری ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ متعلقہ حکام چوری کے مقدمات درج کرادیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹرانسفارمر چوری میں لیسکو عملے کے افراد بھی ان گینگزاور نجی ورکشاپس کا عملہ ملوث ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انتہائی تربیت یافتہ چوروں کے کینگ لیسکوکی حدود میںاہم شاہراﺅں پرایسے مقامات پر 50اور 100کے وی کے ٹرانسفارمر پر نظر رکھتے ہیں جیسے ہی دھندیں پڑنا شروع ہوتی ہیں یہ مافیا کریں اور لوڈر گاڑیوںمیں آتے ہیںاور پھر علی الصبحوں ٹرانسفارمرکے نیچے گاڑی کھڑی کر کے مہارت کے ساتھ ٹرانسفارمرکا کنکشن منقطع کر کے کرین سے مشینری نکال کر لے جاتے ہیں۔ مقامی آبادیوںکے افرادیہی سمجھتے ہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لائٹ منقطع ہے۔ لیسکو ذرائع کا کہناہے کہ اوکاڑہ اور قصور میں 4 ٹرانسفارمر چوری ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ سال بھی ٹرانسفارمر چوری ہوئے تھے ۔ لیسکو ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر 2سے چاراورپانچ لاکھ روپے مالیت لیکن اگر ٹرانسفارمرمت کرنے والی نجی ورکشاپس ہی مہنگے داموںچوری کے ٹرانسفارمر خرید کر فروخت کرتے ہیں ورنہ ان سے کاپر نکال کر فروخت کیاجاتا ہے۔لیسکواوکاڑہ کے ایک اعلی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے رینالہ پولیس کے حوالے کیا لیکن موثرتفتیش نہ ہونے پر فیصل آبادسے تعلق رکھنے والے ملزمان ضمانتیں کر وا کے فرار ہو گئے ۔اب دوبارہ ٹرانسفارمر چوری ہونے پر انہوںنے ایسی wارداتوں کی روک تھام کے لئے مساجد میں اعلانات کے علاوہ جہاں ٹرانسفارمر نصب ہیںوہاں مقامی رہائشیوں کو الرٹ رہنے کی درخواست کی ہے اسی طرح لیسکو کے عملے سے بھی ایسے علاقوں میںگشت کرواتے ہیں۔