تازہ تر ین

لالیگا لیگ انتظامیہ کے خلاف فٹ بال کلبز کا قانونی جنگ کا اعلان

مشہور اسپینش لیگ لالیگا کی انتظامیہ کے خلاف اسپینش فٹ بال کلب نے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لالیگا فٹ بال لیگ کی انتظامیہ نے ایک پرائیویٹ کمپنی میں 1.7 بلین یورو کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اسپینش کلبز ریال میڈرڈ ، بارسلونا اور ایتھلیٹک بلباؤ نے اس سرمایہ کاری کے خلاف قانونی ایکشن لینے کی تیاری کر لی ہے۔

یہ سرمایہ کاری ایکویٹی فنڈ سی وی سی کیپیٹل پارٹنرز میں کی گئی ہے جس کی تصدیق کمپنی نے بھی کر دی ہے۔

اسپینش فٹ بال کلبز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لالیگا کی یہ ڈیل غیر قانونی ٹرانزیکشن ہے اور اس سے اسپینش فٹ بال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

ریال میڈرڈ کے ترجمان نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری اسپین کے کھیلوں کے بینادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

سی وی سی نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری یورپئین لیگ کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

اسپین کے 42 فٹ بال کلبز میں سے 37 فٹ بال کلبز نے لالیگا کی اس سرمایہ کاری کے حق میں ووٹ دیا ہے ، جبکہ 5 فٹ بال کلبز اس سرمایہ کاری کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ لالیگا فٹ بال لیگ 8.2 فی صد حصص کی اب کمپنی مالک ہے جو لالیگا فٹ بال لیگ کے لئے ریونیو، براڈ کاسٹنگ اور اسپانسر شپ کے معاملات کو دیکھے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain